Wednesday , October 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 7 فروری (راست) ڈاکٹر سید زین العابدین کے بموجب نواب سید مظفرالدین خان حیدرآبادی کے فرزند نواب داور علی خان عرف مُنّا حال مقیم نیو جرسی امریکہ کا 6 فروری بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم، حضرت پیر معروف علی شاہؒ کے پڑپوتے ہوتے ہیں۔ تدفین نیو جرسی میں 8 فروری بروز پیر عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 040-24524511 یا 9848085317 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد مصطفیٰ ولد جناب محمد حنیف مرحوم ساکن ایم ایس مقطعہ راج بھون کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 فروری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ایم ایس مقطعہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مقطعہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم9 فروری کو بعد عصر مسجد محمدیہ مقطعہ راج بھون میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8008803750 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT