Wednesday , August 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید مشیر الدین احمد ولد جناب سید ذبیح الدین احمد ( 19 سالہ ) متعلم بی جے آر کالج کا مختصر علالت کے بعد ایک خانگی ہاسپٹل 10 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کو اچانک ( اکیوٹ انفلیمیٹری پالی میوسیٹس ) نامی عارضہ لاحق ہوگیا تھا ۔ مسجد بریدی میں نماز جنازہ 11 اگست کو مولوی مصباح الرحمن خاں کی امامت میں ادا کی گئی اور مولوی سید وصی الدین احمد نے دعا فرمائی ۔ تدفین حضرت نعمت اللہ شاہ قبرستان گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948081129 ۔ 9921986780 پر ربط کریں ۔۔

شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : جناب مظہر علی ولد جعفر علی مرحوم ساکن گلزار حوض حال مقیم شکاگو امریکہ کے وقت کے مطابق بروز منگل 11 اگست کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 12 اگست بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین شکاگو امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 24576542 ۔ 8099514910 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
٭٭    جناب شیخ جلال ولد جناب خواجہ شریف ساکن فرحت نگر دبیر پورہ کا مختصر سی علالت کے باعث آج صبح خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی جس کی امامت مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری نے کی ۔ قبرستان سنی پورہ کواڑی سکندرآباد میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 اگست کو بعد نماز عصر مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700541786 ۔ 8801515786 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT