انتقال

   

٭٭ الحاج و زوار سید وارث حسین رضوی ابن سید ہاشم حسین رضوی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ میت پنجتن کالونی دارالشفاء سے بروز جمعرات 2 بجے دن اٹھائی جایء گی اور نماز جنازہ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم میر فراست علی باقری کے ماموں اور انور ہاشمی مرحوم ایڈیٹر شاہکار ویکلی کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مجلس زیارت بروز ہفتہ 4 ساعت عصر بارگاہ معصومین پنجتین کالونی میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9291609988/ 9985551302 پر ربط پیدا کریں ۔

ہمشیرہ جسٹس سید شاہ محمد قادری موظف جج سپریم کورٹ آف انڈیا کا انتقال
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) محترمہ سیدہ احمد النساء بنت جناب سید شاہ محی الدین قادری و اہلیہ جناب محمد کریم الدین علی صدیقی المعروف دستگیر پاشاہ مرحوم ساکن کالی کمان کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری بروز پنجشنبہ مسجد نور روبرو الاوہ بی بی دبیرپورہ میں بعد نماز ظہر 1.30 بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد نور روبرو الاوہ بی بی دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 17 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد نور روبرو الاوہ بی بی دبیرپورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866239253/ 9885404585/ 8341858792 پر ربط کریں ۔
ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

انتقال
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفار خاں عرف قدیر خاں ولد جناب محمد غوث خاں مرحوم ساکن روپ لال بازار کا 15 جنوری کو بعمر 55 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمد سبحان ، روپ لال بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد حسینی ، شکر گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد محمد سبحان روپ لال بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686883397 ۔ 9885197088 پر ربط کریں ۔۔