Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : حاجی شیخ احمد علی ولد جناب ہدایت علی مرحوم المعروف معین بھائی کا 12 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ کے احاطہ حسینی علم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز اتوار 14 فروری کو مقرر ہے ۔ پسماندگان میں میں ایک لڑکا 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8801624732 ۔ 9703090026 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید منیر الدین ولد جناب سید عثمان مرحوم کا بعمر 72 سال ملازم سروے آف انڈیا کا 12 فروری بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صالحین کمہارواڑی کالونی عیدی بازار میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885773060پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج صاحبزادہ نواب میر منور علی خاں ولد جناب صاحبزادہ نواب میر معین الدین علی خاں مرحوم کا بعمر 74 سال ، 12 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ ہمایوں جاہ بہادر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 15 فروری کو مسجد قبا ، عزیز باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23567116 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید داور علی زیدی ابن جناب سید محمد حسین مرحوم کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ میت کل مرحوم کے مکان گوہر منزل کوچہ مرغ خانہ عقب کمشنر آفس چھتہ بازار سے 9 بجے صبح اٹھائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686934935 ۔ 9885486706 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد سلیم خاں ( سلیم استاد ) ولد جناب عبدالرحمن مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز اتوار 14 فروری کو بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9949653352 ۔ 9392781184 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT