انتقال

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ عصمت بیگم زوجہ ڈاکٹر محمد منظور السلام حال مقیم امریکہ کا شکاگو میں 19 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 جنوری بعد ظہر مسجد ھدا شامبرگ میں ادا کی گئی اور Elein کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ دیگر تفصیلات کے لیے واٹس اپ 0091-9492426157 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ جناب غلام مرتضی مرحوم کا انتقال 23 جنوری جمعرات کو ہوا ۔ تدفین بعد نماز عصر ماریڈپلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 جنوری ہفتہ کو جامع مسجد ماریڈپلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849324364/ 9392421482 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ طاہر النساء بیگم زوجہ ممتاز شاعر جناب صبغت اللہ بمباٹ مرحوم کا 23 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 جنوری کو بعد نماز فجر مسجد نور قدیم ملک پیٹ ( نزد پانی کی ٹانکی ) میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 25 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866454118 ۔ 9652065140 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب آغا کرار حسین المعروف چھوٹو آغا ولد آغا جہانگیر ناصر مرحوم کا حرکت قلب بند ہوجانے سے اچانک انتقال ہوگیا ۔ علماء و ذاکرین و ماتمی انجمنوں و گروہوں کے صدور باقری ٹاور دارالشفاء پہنچ کر مرحوم کے بھائی آغا علمدار حسین و ماموں ، آغا علی حسین علی جان و حسن آغا و دیگر کو پرسہ دیا ۔ جلوس جنازہ 24 جنوری کو باقری ٹاور دارالشفاء سے 9 بجے صبح روانہ ہوگا ۔ نماز جنازہ 11 بجے دن مولانا علی حیدر فرشتہ کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت 26 جنوری اتوار 10-30 بجے دن عزا خانہ زہرا دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات مرحوم کے بھائی جناب آغا علمدار حسین کے سیل 9347704748 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔