انتقال

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( راست ) حاجی محمد بالے قریشی مرحوم کے بڑے فرزند جناب محمد معین الدین قریشی کا طویل علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں بروز جمعرات 23 جنوری 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد باد پا ؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ ہذا کے احاطہ میںواقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 جنوری بروز ہفتہ کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8019883262 یا 91741604660 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر مظہر علی ولد جناب سید منور علی مرحوم کا بعمر 73 سال ملازم آئی جی منٹ خیریت آباد حیدرآباد کا آج صبح 8 بجے انتقال ہوگیا۔ 25 جنوری بروز شنبہ نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم کوکہ کی ٹٹی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر 1:15 بجے مقرر ہے اور تدفین درگاہ سید شاہ راجو حسینی مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات9985400260 یا7995816972 پر ربط کریں۔