انتقال

   

حیدرآباد 25 جنوری (راست) جناب محمد عبدالستار ولد جناب محمد عبدالکریم پروپرائٹر میٹرو روڈلائنس آغاپورہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں ادا کی گئی۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9030087829 ، 9666183491 پر ربط پیدا کریں۔

٭ محترمہ انیسہ بی زوجہ محمد سمیع الیکٹریشن ساکن تیگل کنٹہ جہاں نما کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الٰہی تیگل کنٹہ میں ادا کی گئی۔ تدفین گنٹال شاہ بابا وٹے پلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد الٰہی تیگل کنٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9391358785 پر رابطہ کریں۔

٭ ڈاکٹر محمد عبدالماجد صدیقی ولد جناب محمد عبدالعزیز صدیقی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز اتوار مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مسجد الٰہی چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849739044 ، 9849892585 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔