Saturday , October 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) منفرد لب و لہجہ کے شاعر زبیر رضوی کا آج دہلی اردو اکیڈیمی کے سہ روزہ سمینار کے دوسرے دن قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کے تھے۔ عمر کے اس حصہ میں بھی زبیر رضوی ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ ممتاز مزاح نگار جناب مجتبیٰ حسین کے مطابق وہ دہلی اردو اکیڈیمی کے سکریٹری بھی رہ چکے۔ آج اردو اکیڈیمی کے سہ روزہ سمینار کے دوسرے دن کے پہلے اجلاس میں صدارتی کلمات پیش کرنے کے بعد قلب پر حملہ کے نتیجہ میں ان کی حالت بگڑ گئی اور پھر وہ انتقال کر گئے۔ ان کی میت کو امروہی منتقل کیا جارہا ہے جہاں پر تدفین عمل میں آئے گی۔ زبیر رضوی جہاں لب و لہجہ کے شاعر کی حیثیت سے اردو دنیا میں ایک اہم مقام رکھتے تھے وہیں معیاری ادبی رسالہ ’’ذہن جدید‘‘ کے ذریعہ اردو ادب کی غیرمعمولی خدمت میں بھی مصروف رہا کرتے تھے۔ 15 اپریل 1935ء کو امروہہ اترپردیش کے ایک علمی گھرانے میں ان کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کیلئے 30 برسوں تک نمایاں خدمات انجام دیں۔ زبیر رضوی کی نگارشات میں لہر لہر ندیاں گہری (نظموں کا مجموعہ) کشت دیوار، مسافت شب پرانی بات ہے، دھوپ کا سائبان، انگلیاں فگار اپنی وغیرہ شامل ہیں۔ حیدرآباد سے بھی زبیر رضوی کا خاصا تعلق رہا۔ انہوں نے میٹرک اپنے تاریخی و ادبی شہر سے کیا تھا۔ زبیر رضوی برصغیر کے ان چنندہ شعراء میں سے ایک تھے جنہیں مشاعروں میں بہت پسند کیا جاتا تھا۔

حیدرآباد ۔ 20 فبروری (راست) محترمہ ملکہ جہاں (ملکہ ٹیچر) زوجہ جناب محمد عبدالحمید ساکن پریس کالونی سعیدآباد کا 19 فبروری جمعہ کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قباء سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 فبروری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قباء سعیدآباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9346470651 پر ربط کریں۔

جناب سید رضوان الحق ولد جناب سید قاسم الحق مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ پروین محبوب گارڈن کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز دوشنبہ 22 فبروری کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179126436 یا 9160406200 پر ربط کریں۔
جناب محمد عبدالعظیم ولد الحاج محمد عبدالغفار مرحوم مؤظف ملازم محکمہ ہیلت کا آج صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد احمدی خاتون حسن نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ حسن نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848955439 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT