انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد جہانگیر الدین ریٹائرڈ ملازم آئی ٹی آئی ساکن منڈی میر عالم ولد جناب محمد امیر الدین کا بعمر 82 سال 27 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمانیہ منڈی میر عالم میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد سید صاحب دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912773029 ۔ 9493402335 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولوی روف خان ولد جناب معین خاں میاں مالک ایم ایم کے ٹائیر بیدواڑی بیگم بازار کا بروز پیر 27 جنوری 2020 کو 11 بجے دن اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد شجاعت اللہ خان بیدواڑی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان رحمت اللہ شاہ ؒ بیدواڑی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ روزہ بروز منگل مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8498834946 ۔ 6302591817 پر ربط کریں ۔۔