Saturday , August 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ اقبال سلطانہ زوجہ غلام سراج الدین ریٹائرڈ جوائنٹ کلکٹر کا حالت نیند میں انتقال ہوگیا ۔ 23 فروری کو تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000730088 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج وزوار سید ضمیر الحسن طباطبائی المعروف ( اکبر بھائی ) ابن معظم المقام میر حمایت علی رضوان طباطبائی کا 12 جمادی الاول 22 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت 23 فروری منگل کو 9 بجے دن انہی کے مکان واقع نور خاں بازار سے اٹھائی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24568730 ۔ 9959901812 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : حیدرآباد کے مشہور فزیشین و سابق آر ایم او پرنسس درشہوار ہاسپٹل ڈاکٹر سید مجتبیٰ حسین جاوید ڈائرکٹر ذلیخہ ہاسپٹل دبئی کا 22 فروری کو صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی میت آج رات حیدرآباد لائی جائے گی ۔ مقبرہ اعتصام الملک روبرو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل غسل و آخری دیدار کے بعد نماز جنازہ مولانا سید تقی رضا عابدی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں 24 فروری کو ایک بجے دن ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزند مسرس حمزہ ذیشان رضوی ، سید حنان رضوی اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 26 فروری بروز جمعہ 4 ساعت شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392221384 ۔ 8801900098 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT