انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : جناب شیخ محمد ولد جناب شیخ اعظم مرحوم کا 95 سال کی عمر میں کل 10 فروری کو صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب شیخ عبداللہ مرحوم ( عبداللہ سیکل ٹیکسی ) کے چھوٹے بھائی اور جناب شیخ عبدالسلیم بائیکس وے نیو ملے پلی واقع انوارالعلوم ڈگری کالج کے چاچاہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951005770 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید طاہر حسین ( پرویز ) ولد سید خواجہ نصیر الدین مرحوم متوطن تپارم حال مقیم عیدی بازار کا مختصر علالت کے بعد بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد صالحین کمہارواڑی کالونی عیدی بازار میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 7993089407 ۔ 9014959673 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف اظہر ولد جناب محمد اسمعیل ( ایچ ای ایچ نظام پروٹوکول ) مرحوم کا بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 12 فروری بعد نماز ظہر جامع مسجد سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ ( نماز ایک بجے دن مقرر ہے ) ۔ تدفین قبرستان روبرو چنچل گوڑہ جیل میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، مولانا سلیمان سکندر (صدر تعمیر ملت ) کے بھتیجے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014535902 ۔ 9849765923 پر ربط کریں ۔۔