انتقال

   

حیدرآباد۔/15 فبروری، ( راست ) محترمہ الحاج سکندر بیگم اہلیہ الحاج محمد ناصر مرحوم کا بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16فبروری بروز اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد حبیب جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہ ؒ لنگر حوض میں واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں سات فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 17فبروری بعد نماز ظہر مسجد حبیب جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9963181125 یا 9963202792 پر ربط کریں۔

٭جناب سعید احمد سبحانی ولد ممتاز احمد سبحانی مرحوم کا جمعہ 14 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 15 فبروری کو بعد نماز ظہر مسجد رحمانیہ جنگاؤں میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ جنگاؤں میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 16 فروری کوبعد نماز فجر مسجد رحمانیہ جنگاؤں میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 8801190601 یا 8297372210 پر ربط کریں۔