Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (راست) صاحبزادی بشیرالنساء بیگم محل صاحبزادہ میر جہاندار علی خان مرحوم نبیری حضرت صلابت جنگ بہادر مرحوم و مغفور کا بعمر 80 سال 4 مارچ کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شہدا عیدی بازار میں بروز جمعہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ گوری بیگم صاحبہ نزد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد شہدا عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642052197 یا 9908793232  پر ربط کریں۔
00 الحاج جناب سید سمیع الدین عرف مجیب ولد جناب سید عثمان مرحوم مؤظف آفیسر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا 4 مارچ کو بعمر 70 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صحابہ ؓسنتوش نگر کالونی میں 5 مارچ کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد صالحین عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 6 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد صالحین عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849434656 ، 9848630922 پر ربط کریں۔
شارجہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 5 مارچ (راست) جناب محمد ابراہیم علی خاں ولد جناب محمد فیض علی خاں مرحوم ساکن امجدالدولہ باغ مصری گنج کا 4 مارچ کو قلب پر حملہ کے باعث شارجہ میں انتقال ہوگیا۔ میت حیدرآباد لائی جارہی ہے اور تدفین آبائی قبرستران میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394471926 یا 8125380208 پر ربط کریں۔
00 محترمہ امیرالنساء بیگم عرف شمیم فاطمہ بنت جناب سید احمد موسوی اہلیہ جناب مرزا سرفراز علی کا آج انتقال ہوگیا۔ 6 مارچ کو صبح 9 بجے کونچہ مگر کی باؤلی سے میت اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی پڑھائیں گے اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن صاحب قبلہ ؒ سلطان شاہی عمل میں آئے گی۔ مجلس زیارت 8 مارچ کو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246219654 پر ربط کریں۔

محترمہ آمینہ بیگم زوجہ جناب محمد احمد مرحوم کا 4 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ 4 مارچ کو نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صدیق اکبر ؓ حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین یاقوت پورہ مسجد کمیلہ متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو مسجد صدیق اکبر ؓحافظ بابا نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700288892 یا 7661988215 پر ربط کریں۔

 

TOPPOPULARRECENT