انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت پیر سید شاہ دستگیر علی قادری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر 18 فروری کو جامع مسجد چوک میں مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے پڑھائی۔ اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 فروری کو احاطہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی ؒ مصری گنج میں 4 بجے دن سے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686465247 ۔ 9848332943 پر ربط کریں ۔۔