Wednesday , September 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد فاروق احمد ولد جناب محمد نصیر احمد کا بعمر 27 سال ، ساکن میڑچل کا 15 اگست کو سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد عشاء جامع مسجد میڑچل میں ادا کی گئی جب کہ تدفین میڑچل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9966352916 ۔ 9885677108 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ عالیہ فاطمہ اہلیہ جناب سید دوست احمد خاں دختر جناب ابوجعفر ایچ سی ایس مرحوم کا 15 اگست کو ٹورنٹو کینیڈا کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ مرحومہ ، جلال الدین اکبر بانی ’ اردو کمپیوٹر سنٹر ‘ کی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848261465 پر رابطہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT