Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 16 مارچ (راست) جناب عبدالعظیم انصاری ریٹائرڈ اکاؤنٹ آفیسر (میڈیکل) ساکن ہری باؤلی حال مقیم نشیمن نگر تالاب کٹہ ولد جناب عبدالرزاق انصاری کا بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قباء تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ دختران اور دو فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700552806 ، 8977408571 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم 17 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد قباء تالاب کٹہ میں مقرر ہے۔

سید منظور حسین کاشانی کا بروز چہارشنبہ مختصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8885264100 ، 8897191842 پر ربط کریں۔ ڈاکٹر رحیم النساء

بیگم موظف پروفیسر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج زوجہ حکیم ایم اے باسط موظف ریسرچ آفیسر یونانی نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار کا رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتالؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ، نظامیہ جنرل ہاسپٹل کے پروفیسرس، اساتذہ، اطباء، ڈاکٹرس کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 919848080770 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT