انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب خواجہ محی الدین عرف محمد واجد ولد جناب خواجہ ظہور الدین مرحوم کا بعمر 55 سال 27 فروری بعد نماز عشاء قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 فروری کو بعد جمعہ جامع مسجد جعفری ، صنعت نگر میں ادا کی گئی اور تدفین ایرا گڈہ درگاہ جہانگیر پیرؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ اتوار جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000979088 ۔ 9848816466 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم زیڈ باسط صدیقی موظف سب رجسٹرار ولد جناب ایم ایم صدیقی ساکن عمارہ اسٹرلنگ اسٹیٹس برنداون کالونی ٹولی چوکی کا 28 فروری بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین فتح دروازہ میں واقع مسجد جیلانی کے قریب درگاہ حضرت شاہ نور الدین کے احاطہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886188168 یا 7730871020 پر ربط کریں ۔۔