انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( راست ) : جناب الحاج محمد امیر علی قادری ولد الحاج فیاض علی قادری مالک فرینڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساکن پرانی حویلی نزد درشہوار دواخانہ کا 28فروری کی رات دیر گئے انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ 29 فروری بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ قادری چمن، انجن باؤلی میں عمل آئی۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد آصفیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9949134105یا 9346239908 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔
٭ جناب محمد اقبال ولد جناب فتح محمد کا بعمر 65 سال 29 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء جامع مسجد درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور درگاہ ہذا کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک دختر شامل ہیں۔ زیارت یکم مارچ کوبعد نماز عصر مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8019773093 یا 9885886614 پر ربط کریں۔