Sunday , September 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : قانون داں جناب محمد نظام الدین خاں ایڈوکیٹ ولد جناب محمد موسیٰ خاں مرحوم کا بعمر 65 سال 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خدیجہ بیگم ، سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ اکبر علی شاہ صاحب سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 مارچ اتوار بعد نماز عصر مسجد طلحہ ، تالاب کٹہ بھوانی نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885901517 ۔ 8019305590 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    حضرت محمد نصیر الدین پاپو ولد جناب عبدالقادر پاپو کا 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 مارچ کو 9 بجے صبح جامع مسجد حسینی گھوڑ واڑی شریف میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 27 مارچ اتوار بعد نماز فجر مسجد حسینی گھوڑ واڑی شریف میں مقرر ہے ۔ حضرت نصیر الدین ، جناب محمد خلیل احمد ایڈوکیٹ سابق رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے مشاورتی بورڈ کے والد بزرگ تھے ۔ مزید معلومات کے لیے 9448000662 ۔ 9985716211 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    قاضی اسمعیل خاں عرف ڈاکٹر فرزند عبداللہ خاں کا جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 44 سال تھی ۔ نماز جنازہ شنبہ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان روشن جھرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 27 مارچ کو بعد نماز عصر مذکورہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24460230 ۔ 9346328760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    نواب سید صادق علی خان ولد نواب سید منتجب الدین خان مرحوم ساکن مڈفورٹ سکندرآباد کا 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین کارخانہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966650554 ۔ 9885478189پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT