انتقال

   

حیدرآباد 10 مارچ (راست) شہر حیدرآباد کے ممتاز آرکیٹکٹ اور قابل قدر دینی و سماجی شخصیت محترم جناب سید عطا حسین انجم ولد جناب سید احمد حسین صاحب مرحوم صدر مسجد عالمگیری شانتی نگر حیدرآباد کا بعمر 67 سال آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم شہر کے علمی و مذہبی حلقوں میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ آج بعد نماز مغرب مسجد عالمگیری شانتی نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین عالمگیر قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے شیخ ریاض : 7557755777 اور ارشد صاحب 9391606418 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔