انتقال

   

حیدرآباد 12 مارچ (راست) حضرت پیر خواجہ حبیب علی شاہ ثانیؒ کی بہو محترمہ افسر سلطانہ زوجہ جناب احسن یار خان کا بروز چہارشنبہ 11 مارچ کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضرت حبیب علی شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان حضرت حبیب علی شاہ قبلہؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد حضرت حبیب علی شاہ قبلہؒ میں مقرر ہے۔ عصر کی نماز 5.15 بجے ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9502728006 یا 7993398137 پر ربط کریں۔
٭ جناب مرزا یوسف بیگ اشرف فرزند جناب مرزا جیلانی بیگم مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سبحان صاحب روپ لال بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان وجودی پیا بارکس میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب مرزا کریم اللہ بیگ کے چھوٹے بھائی تھے۔ فاتحہ سیوم 13 مارچ بروز جمعہ مسجد سبحان صاحب میں بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9394022436 ، 9032439208 پرربط کریں۔