انتقال

   

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) انتخاب جنگ خاندان کی نبیری اور جناب عابد علی خان صاحب بانی ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ کی ہمشیرہ محترمہ کرم النساء بیگم دختر جناب خواجہ میر محمود علی خاں زوجہ جناب محمد شفیق حسین صدیقی کا 16 مارچ کو بعمر 87 سال انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی دختر پروفیسر شگفتہ شاہین کے ساتھ مقیم تھیں ۔ اُ ن کے داماد سجاد شاہد نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے علیل تھیں۔ پسماندگان میں پروفیسر شاہین کے علاوہ ثریاتحسین، دو فرزندان رفیق حسین صدیقی کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب، اعجاز حسین صدیقی حال مقیم امریکہ ، محترمہ ثریا تحسین حال مقیم کناڈا شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری ، شانتی نگر میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔
حیدرآباد۔/17مارچ، ( راست ) الحاج سید واحد حسین ولد الحاج سید احمد حسین قادری ملازم آر ٹی سی ریٹائرڈ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد یسین صاحب سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 19مارچ بعد نماز عصر مسجد یسین صاحب سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9573711098 ، 7780486137 پر ربط پیدا کریں۔