Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید حامد ریٹائرڈ سکشن آفیسر فینانس ڈپارٹمنٹ سکریٹریٹ ولد جناب سید اسماعیل مرحوم کا 15 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حاجی لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تیغہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 17 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396142202 یا 9866313760 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    اہلیہ مولانا نثار احمد صدیقی مرحوم سابق امام مسجد ٹین پوش کا مختصر علالت کے بعد بعمر 101 سال بروز جمعہ 15 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618064940 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT