Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /16 اپریل (راست) جناب سید عبدالحلیم موظف سب پوسٹ ماسٹر ولد جناب سید امام مرحوم (سدی پیٹ) حال مقیم سمتا کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 90 سال /14 اپریل بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا اور تدفین متصل قبرستان مسجد اقصیٰ ، نزد گنبدان قلی قطب شاہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9030075330 پر ربط کریں۔
٭٭ ایم ایس کالج ملک پیٹ برانچ کی لکچرر محترمہ صبیحہ سلطانہ کی والدہ محترمہ کا انتقال بروز جمعرات /14 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ لعل محمد صاحب میں عمل میں ادا کی گئی ۔ مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989707785 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT