Tuesday , September 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 23 اگسٹ (راست) محترمہ سلمیٰ سلطانہ سابقہ معلمہ درشہوار اسکول ساکن نور خاں بازار زوجہ جناب سید حسین عباس بنت جناب محمد مرزا کا 23 اگسٹ کو 4 بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر24  اگسٹ کو مرحومہ کے فرزند سید محسن کی دوحہ قطر سے آمد کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت میر مومن قبلہؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9000230092 / 9618051212 پر ربط کریں۔
m جناب محمد نعیم الدین ولد جناب محمد سراج الدین مرحوم کا 23 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 اگسٹ کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ سلطان نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایرہ گڈہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 040-23833909 / 9849646338 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT