Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( راست ) حیدرآباد کی ایک بزرگ شخصیت صوفی منش مولانا محمد قدیر الدین قادری الملتانی صدر انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ ؒ ولد شیخ طریقت مرشدی احمد معین الدین ؒ کا انتقال 24اپریل کی صبح ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہ ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین بھی احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ آپ کی عمر 80 برس تھی۔ مرحوم نے بحیثیت اکاؤنٹنٹ الکٹریسٹی بورڈ خدمات انجام دیں۔ پسماندگان میں بیوی، صاحبزادہ، صاحبزادی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم  26اپریل بروز منگل بعد نماز فجر جامع مسجد درگاہ شریف میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9502571801 یا 8686458249 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/24اپریل، ( راست ) جناب حاجی ایم علیم الدین ولد جناب ایم رحیم الدین مرحوم ساکن بھولکپور مشیرآباد بی سی ہوٹل والے کا اچانک انتقال ہفتہ کی رات ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی۔ تدفین جامع مسجد کے قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9392439507 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب جاوید مصطفی ولد جناب محمد یونس مرحوم ساکن کرما گوڑہ سعیدآباد کا آج مختصر سی علالت کے بعد قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد معراج  کرما گورہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین مشیرآباد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9177716642 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/24اپریل، ( راست ) ڈاکٹر سید شمس الدین عزیز پروفیسر زرعی یونیورسٹی ولد جناب سید عزیز اللہ حسینی مرحوم کا انتقال ٹورنٹو کینیڈا میں 23اپریل کو ہوگیا۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26اپریل کو مدرسہ فاطمتہ الزہرا انوار محمدی حفیظ ولا بہادر پورہ میں بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179633563 ، 24460593 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/24اپریل، ( راست ) جناب محمد عبد المنان ولد جناب عداللطیف مرحوم کا بعمر 60سال ساکن کاماٹی پورہ جو اپنے افراد خاندان کے ہمراہ بعزم عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہوئے تھے عمرہ کی ادائیگی کے بعد قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ منورہ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8341020877 یا 7670800007 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT