Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ سیدہ فاطمہ المعروف ہاجرہ بنت جناب سید محمد طاہر رضوی مرحوم اہلیہ ماسٹر سید حسن حیدر زیدی ( اے جی آفس ) کا 25 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ میت مکان ( نورین ) کوچہ کڑوے صاحب دارالشفاء سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولوی سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 26 اپریل کو 7 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143407413 ۔ 8885876201 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    ڈاکٹر سید غوث قادری ولد جناب سید قاسم مرحوم موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ حیوانات کا بروز دوشنبہ 25 اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد معراج ( کرما گوڑہ ) سعید آباد میں بعد نماز ظہر 26 اپریل کو ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین عقب مسجد معراج میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9989422677 ۔ 9652668035 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    مونڈا مارکٹ سکندرآباد کے بزرگ شخصیت جناب شیخ عبدالقدوس شاہین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اے پی ایس آر ٹی سی کا بعمر 90 سال 23 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مونڈا مارکٹ مسجد سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین تھرتھرے شاہ کواڑی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392470200 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT