Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ اختر بانو زوجہ محمد ابراہیم مرحوم کا 4 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آغا پورہ محمدیہ مسجد بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین سردار علی بیگ درگاہ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 7702183088 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    نواب سید رضی الموسوی خلف نواب سید عباس خاں الموسوی برادر ممتاز این آر آئی جناب سید علی موسوی الخبر سعودی عرب کا آج انتقال ہوگیا ۔ جلوس جنازہ عاشور خانہ موسیٰ ابن جعفر منڈی میر عالم سے نکالا گیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی ۔ تدفین بہ دیدہ نم دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 دختران و ایک فرزند جناب سید عباس الموسوی شامل ہیں ۔ مجلس زیارت جمعہ کو 10-30 بجے دن عاشور خانہ حسینیہ موسیٰ ابن جعفر منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032892496 ۔ 9100023110 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    الحاج زوار میر حسین علی خاں ابن سید زین العابدین خاں مرحوم ساکن بڑی قیصر منزل دارالشفاء کا 3 مئی کی شب انتقال ہوگیا ۔ میت 4 مئی کو 10 بجے دن بڑی قیصر منزل سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 6 مئی چار بجے شام بڑی قیصر منزل دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9849210665 ۔ 9885693151 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT