انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : صحافی جناب محمد عبدالطیف ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم ایڈیٹر اردو روزنامہ یوتھ ورلڈ کا مختصر علالت کے بعد 25/اپریل 2020 بروز ہفتہ بعمر76سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی ، پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ، مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9963120947 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج غلام محی الدین ولد جناب غلام دستگیر مرحوم موظف محکمہ پوسٹ کا بہ عمر 84 سال 25 اپریل بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز فجر مسجد وفا خان چنبیلی کا منڈوا میں ادا کی گئی اور تدفین رحیم پورہ پرانا پل آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ سات فرزنداں اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849477506 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید غلام حیدر علی عرف ممتاز سر ولد جناب سید محمد حبیب اللہ کا بعمر 75 سال ہارٹ اٹیک کی وجہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین قبرستان تکیہ علوی علی آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801110613 پر ربط کریں ۔۔