انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) مولانا یوسف جمیل جامعی صوبائی نائب امیر جمعیت اہلحدیث اے پی و شہری امیر جمعیت کرنول کا جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔ وہ ایک ہفتہ سے بخار میں مبتلاء تھے۔ انہیں جمعرات کی شام بخار کے باعث گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کرنول منتقل کیا گیا تھا جہاں انتقال ہوگیا۔ سابق رکن اسمبلی جناب ایم اے غفور کی نمائندگی پر نعش کو جلد ورثا کے حوالے کی گئی اور قبرستان گڈہ میں رات 11:30 بجے تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مولانا کا تعلق کملاپور ہاسپیٹ کرناٹک سے تھا۔