انتقال

   

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( راست ) سیدہ احمدی بیگم زوجہ سید عبدالرزاق دختر سید منیر الدین کا آج بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393849072 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید حامد علی عابدی ریٹائرڈ اکاونٹنٹ کارخانہ زندہ طلسمات ولد جناب سید حبیب علی عابدی مرحوم سابقہ منتظم دیوانی بلدہ عدالت کا 25 جولائی صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت پیراں شاہ صاحبؒ ، چنچل گوڑہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790418663 ۔ 9160109771 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 27 جولائی کو بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ صاحبؒ ، چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔۔