انتقال

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مشہور قانون داں و سابق کونسلر محترمہ سعادت جہاں رضوی نوٹری زوارہ بنت ذاکر اہلبیت مولانا سید سجاد حسین رضوی مرحوم اہلیہ مولوی میرضامن علی مرحوم ساکن جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ کا 3 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کا شمار صفحہ اول کے قانون داں میں ہوتا تھا ۔ مرحومہ کے بے شمار شاگرد آج بھی مختلف عہدوں پر فائز ہیں ۔ مجلس زیارت مرحومہ کے مکان میں منعقد ہوئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966387291 ۔ 9347214125 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد۔/5مئی، ( راست) سینئر بزرگ صحافی جناب خورشید معز الدین انصاری المعروف رشید انصاری ولد جناب محمد مظہر الدین احمد انصاری صاحب مرحوم ساکن مہدی پٹنم ( روبرو امبا ٹاکیز ) کا منگل 5 مئی کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 79سال تھی۔ حیدرآباد کے علاوہ انہوں نے ممبئی کے اخبار میں بھی صحافتی خدمات انجام دی تھیں۔ وہ کافی عرصہ تک جدہ (سعودی عرب ) میں مقیم تھے۔ پسماندگان میں 2 فرزندان محمد رضی الدین فیصل، محمد کمال الدین زبیر ( حال مقیم جاپان ) اور ایک دختر شامل ہیں۔ وہ جناب شاہ عبدالواحد عارف حال مقیم شکاگو کے خسر تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد خیریت آباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8008403244 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭ ( راست ) ڈاکٹر محمد فیاض الدین ولد جناب محمد جمال الدین مرحوم ساکن موسیٰ باؤلی کا کل 4مئی کو بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان، 7 دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 7329981966 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ محترمہ طاہرہ بیگم زوجہ جناب محمد ظہیر الدین ریٹائرڈ میکانیکل انجینئر آئی ڈی پی ایل ساکن فرسٹ لانسرز کا منگل 5 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کے بعد فرسٹ لانسرز کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 دختران اور 2 فرزندان محمد غیاث الدین اور محمد خلیل الدین انجینئر شامل ہیں۔ مرحومہ، جناب محمد نذیر الدین ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شکر نگر ، بودھن ، جناب محمد نصیر الدین ، جناب محمد شہاب الدین اور جناب محمد نور الدین دمام سعودی عرب کی بھاوج تھیں۔ تفصیلات کیلئے 9700988264 یا 8978622452 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔