انتقال

   

حیدرآباد۔ 10 مئی (راست) چنچل گوڑہ کی معروف و بزرگ شخصیت جناب رحمت علی خاں سموزئی مرحوم کی دختر اور جناب محمد ظفر علی خاں کی زوجہ محترمہ شہناز خاتون کا 14 رمضان المبارک 8 مئی کو کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ تدفین کینیڈا میں ہی عمل میں آئی۔ محترمہ شہناز خاتون شکاگو کی ممتاز شخصیات ڈاکٹر ہادی علی خاں، جناب راشد علی خاں، جناب جعفر علی خاں کی ہمشیرہ تھیں۔ پسماندگان میں شوہر، ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔
٭ (راست) محترمہ آمنہ سلطانہ زوجہ جناب محمد عارف الدین کا بروز اتوار 10 مئی کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دھوبن، دارالسلام میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ محترمہ ادبھاؤ اسکول کشن باغ کی ٹیچر تھیں۔ پسماندگان میں ایک لڑکا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966269231 پر ربط کریں۔
( راست ) نکہت فاطمہ عرف یاسمین زوجہ محمد خلیل الدین (عرف قدیر ) کا 9 مئی بروز شنبہ علی الصبح انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہ ؒ سعیدآباد میں بعد نماز ظہر پڑھائی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391360451 ، 9246530565 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔