انتقال

   

شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ مریم بی زوجہ جناب سید یوسف مرحوم زمیندار موضع چاند خاں گوڑہ منڈل منچال رنگاریڈی ڈسٹرکٹ حال مقیم امریکہ شکاگو کا بروز پیر 11 مئی 2020 صبح سحری کے وقت ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان 6 دختران شکاگو میں مقیم ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019194044 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج منصور علی خاں وظیفہ یاب ہیلتھ انسپکٹر ولد جناب سردار علی خاں مرحوم کا 75 سال کی عمر میں 13 مئی چہارشنبہ ہارٹ اٹاک سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد منصوریہ چنچل گوڑہ میں 4 بجے دن ادا کی گئی اور تدفین 5 بجے دن دائرہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985972006 ۔ 9618633801 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ نفیس بانو بنت مرزا جعفر علی کشمیری مرحوم ( سابق موذن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء ) زوجہ یوسف علی مرحوم ، ہمشیرہ نوحہ خواں شام غریباں مرزا عسکر علی مرحوم شریک گروہ جعفری ۸۸ رجسٹرڈ کا آج صبح بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، مولانا سید حیدر زیدی کی خوشدامن تھیں ۔ تدفین آج دوپہر قبرستان دائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304890233 ۔ 9849987835 پر ربط کریں ۔۔