انتقال

   

٭ جناب حبیب عمر ولد جناب حبیب العیدرس ،سابق ملازم انڈین ایر فورس کا بعمر 84 سال بوجہ علالت انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی دارالعرفان ریڈ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع خیریت آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 30 جولائی کو مسجد شہامت جاہ ریڈ ہلز میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے6303279536 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر کاظم علی ریٹائرڈ کمرشیل ٹیکس آفیسر ولد جناب میر شجاعت علی صاحب مرحوم کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ریتی کی مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 30 جولائی کوبعد نماز عصر ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات7799589797 یا 7799540425 پر ربط کریں۔