انتقال

   

حیدرآباد 23 مئی (یو این آئی) حیدرآباد کے روزنامہ اعتماد کے سینئر سب ایڈیٹر سید صلاح الدین کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے حالت روزہ میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد والا جاہی صابرنگر،مرادنگرحیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ان کے انتقال کی اطلاع پر صحافیوں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات،سیاسی اور سماجی رہنماوں نے افراد خاندان کو پُرسہ دیا۔