Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

جناب مرزا بشیرالدین بیگ ولد جناب مرزا محی الدین بیگ مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد گورنمنٹ پالی ٹینک حال مقیم مینار کالونی ٹولی چوکی کا 5 مئی بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 6 مئی بروز پیر بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9908029006 یا 9848258175 پر ربط کریں۔
جناب عبدالحکیم قادری ولد جناب عبدالقیوم مرحوم نقشہ نویس جامعہ عثمانیہ کا ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا۔ مرحوم نامور ثناء خواں رسولؐ تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد چوک میں ادا کی گئی۔ حافظ غلام احمد قریشی نے امامت کی۔ تدفین متصل قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے، تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 7 جون بروز منگل 4.30 بجے مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 8801847480 پر ربط کریں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم کے فرزند ممتاز نعت گو شاعر وسیم الہامی کا گزشتہ ہفتہ ہی انتقال ہوگیا تھا۔
محترمہ ملکہ مہر جہاں صدیقی زوجہ جناب غلام محی الدین خاں ٹریننگ آفیسر اے ٹی آئی عرف اقبال نواب کا شدید قلب پر حملہ کی وجہ صبح 5.30 بجے بروز اتوار 5 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت موسیٰ قادری صاحبؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین عقب مسجد درگاہ حضرت موسیٰ قادری میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 4 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 66804400 یا 9703029281 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT