انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ قمر النساء بیگم زوارہ بنت جناب خواجہ علی مرحوم اہلیہ جناب سید واجد حسین زوار مرحوم ساکن پگلی پور ولیج عبداللہ پور منڈل رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کا 27 جولائی بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 30 جولائی بروز منگل 4 بجے شام حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم روڈ مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9848872107 ۔ 9848467217 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مسعود الحسن موظف ملازم محکمہ پوسٹ کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل شاہی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت مسجد ہذا میں بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848202260 ۔ 9505096380 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ قوم مہدویہ کے بزرگ شاعر حضرت سید اجمل حسین اجمل گلبرگوی کا 29 جولائی کو بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ 5 بجے شام حظیرہ بندگیمیاں حضرت شاہ ابراہیم ؒ ، کاچی گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں حضرت مولانا سید مطیع اللہ ذاکر منوری نے پڑھائی ۔ اس موقع پر شعراء کرام ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121768920 پر ربط کریں ۔۔