انتقال

   

حیدرآباد۔ یکم جون (راست) مولانا یوسف خاں المعروف وصفی شاہ موظف ہیڈماسٹر متوطن گجویل کا 30 مئی کی شب گجویل میں بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد گجویل میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مرحوم کے مکان پر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6309504381 یا 9143504869 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب محمدفصیح الدین احمد ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا پیر کی اولین ساعتوں میں اچانک قلب پر حملے سے انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس تھے۔ پیر یکم جون کو تکیہ عباداللہ شاہؒ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد عباداللہ شاہؒ، باغ جہاں آراء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347836616 یا 7842805463 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ یکم جون (راست) جناب محمد ابراہیم ولد جناب محمد اسمعٰیل مرحوم ساکن اندرا نگر، پھسل بنڈہ کا دمام سعودی عرب میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین دمام میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہیں۔ مرحوم، محمد اشفاق کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393111010 یا 8246262777 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب میر مسکین محی الدین ولد جناب اختر علی مرحوم کا 30 مئی کو جدہ میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8309320392 ربط کریں۔