Saturday , August 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد سلیمان ولد حافظ و قاری محمد وزیر مرحوم ساکن نور خاں بازار کا 10 جون کی شب بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جون کو بعد ظہر مسجد قبول بادشاہ نور خاں بازار میں ادا کی گئی اور تدفین کھڑکی بود علی شاہ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ مولانا ابوالحسن عبدالرحمان الحمومی نے پڑھائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160099152 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالحفیظ ولد جناب محمد امام مرحوم کا بعمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ 12 جون کو نماز جنازہ مسجد اکبری ، بورا بنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مکاراج پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جون بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9948148059 ۔ 9000016432 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT