Saturday , August 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔16 جون (راست) جناب سید برات حسین جعفری عابد نواب ابن سید خیرات حسین جعفری کا 15 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مولانا سید اکبر حسین کی امامت میں ادا کی جائے گی اور تدفین میر کا دائرہ قبرستان سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی، مجلس زیارت 17 جون بوقت 5 بجے شام علی نگر املی بن مولاکا چھلہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 70306462372 یا 9390973219 پر ربط کریں۔

 

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : جناب خواجہ نظام الدین ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جون بعد ظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین دھوبی کا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 جون بعد نماز عصر مسجد انوار مدینہ بی بی بازار چوراہا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9346867392 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    مولوی مرزا محمد عابد اللہ بیگ مرحوم ( موظف ملازم محکمہ پوسٹل اینڈ ٹیلی گراف ) کے فرزند جناب مرزا احمد اللہ بیگ عرف حامد بھائی کا چہارشنبہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد امیر حمزہ ، ماڈل ٹاون کالونی ، جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد ٹیک نامپلی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ جناب احمد اللہ بیگ اپنے اہل خاندان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی سے واپسی کے دوران سانس میں تکلیف محسوس کی اور ایرپورٹ سے انہیں دواخانہ لے جایا گیا جہاں ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔ جناب احمد اللہ بیگ جامع مسجد امیر حمزہ کی انتظامی کمیٹی کے صدر بھی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب مرزا مجاہد اللہ بیگ پروپرائٹر ایم بی الیکٹریکل اور مرزا محمد ضیا اللہ بیگ کے برادر حقیقی تھے ۔ فاتحہ سیوم 17 جون کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد امیر حمزہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9912467434 ۔ 9848269966 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT