انتقال

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر زاہدہ بیگم ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر صدر شفا خانہ چارمینار ، زوجہ محمد محی الدین جیلانی مرحوم کا 8 جون کو آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا اور 9 جون کو آسٹریلیا میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر ڈاکٹر سیما ندیم شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8247787948 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شمس الدین ( سکشن آفیسر ریٹائرڈ ہوم ڈپارٹمنٹ سکریٹریٹ ) ولد جناب میر صفدر علی مرحوم کا 6 جون کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7386337129 ۔ 7995592089 پر ربط کریں ٭٭ جناب غلام دستگیر ولد محمد عبدالکریم مرحوم کا طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح فجر کے وقت خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 83 سال تھی ۔ مرحوم ، ویدیا ودھان پریشد کوٹھی میں واقع ڈائرکٹوریٹ میڈیکل اینڈ ہیلت میں بطور سیکشن افیسر خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ نفیس منزل اے سی گارڈز میں ادا کی گئی جب کہ تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849078474 ۔ 9866881193 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد بن حسین سعیدی (پاشاہ سعیدی بارکس ) ولد حسین بن علی سعیدی کا مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000628005 ۔ 8555827298 پر ربط کریں ۔۔