انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : جناب عبدالجلیل خان ولد جناب محمود علی خان مرحوم کا بعمر 96 سال 9 جون کو 2020 کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عرقم محمدی لائن میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790392298 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مسعود انور نقشبندی قادری الحسینی ( سابق ملازم سیاست کاتب ) بن محمد یعقوب علی انور بیابانی رفاعی قادری کا 10 جون 2020 بروز چہارشنبہ کو 10 بجے دن قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر کالی مسجد دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 12 جون کو بعد نماز عصر کالی مسجد دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309512294 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد قاسم وظیفہ یاب اے جی آفس کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صدیقہ ناگا باولی دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ ایک بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247576437 ۔ 9700269770 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدوس ولد جناب محمد یوسف ساکن عالیجاہ کوٹلہ کا بہ عمر 57 سال مختصر علالت کے بعد 10 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وفا خاں چنبیلی کا منڈوا اندرون عالیجاہ کوٹلہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد عمر فاروق املی بن مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9542226767 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نعیم الدین ولد جناب محمد حفیظ الدین مرحوم کا 8 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان واقع درگاہ حضرت مچھلی والے شاہؒ ، کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885180147 ۔ 9538601230 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سجادی بیگم بنت جناب سید محمد شاہ مرحوم زوجہ جناب سید احمد حسین کا 10 جون2020 کو انتقال ہوگیا ۔ 11 جون کو نماز جنازہ مولانا آغا منور علی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 13 جون بوقت 1-30 بجے دن مسجد امام جعفر صادق یاقوت محل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703984101 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب محمد ظہیر ولد جناب محمد عزیز الدین مرحوم ساکن دیوان دیوڑھی کا 11 جون 2020 بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم 13 جون بروز ہفتہ مسجد الٰہی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9700631994 یا 9848947686 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج عبدالسلام ( ریٹائرڈ انسپکٹر واٹر ورکس ) ساکن ضیا گوڑہ کا 11 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030626977 ۔ 9700979200 پر ربط کریں ۔۔