انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : الحاج سید علی ید اللہی ولد جناب سید اسد اللہ عباس ید اللہی مرحوم کا پیر 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290091741 ۔ 7993982083 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید سلیم الدین فرزند جناب سید مصطفی مرحوم پروپرائٹر فیمس کرین سرویس کا برین اسٹروک کے باعث منگل 16 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد صحفیہ ، اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ بعد ازاں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان جنید ، فہد ، مجید اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848059816 ۔ 9885009883 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد باقر موسوی المعروف اعجاز موظف انجینئر جیوفزکس عثمانیہ یونیورسٹی ولد مولوی سید زین العابدین مرحوم ساکن فلک نما کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 18 جون جمعرات 4 ساعت عصر چھوٹی مسجد ماتا کی کھڑکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951746148 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ کاظم آغا شیرازی ابن عزیز آغا شیرازی ساکن سنتوش نگر کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی میت ان کے مکان سے رات 10-30 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304629553 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ریاست علی خاں ولد عبدالغفار خاں مرحوم وظیفہ یاب ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی کا پیر 15 جون کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ، مسجد پیر پاشاہ دبیر پورہ دروازہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ بود علی شاہؒ ، عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639846027 ۔ 7095208034 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالحمید ولد محبوب صاحب مرحوم کا بعمر 63 سال آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 18 جون بعد نماز عصر جامع مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9963901532 – 9966315363 پر ربط کریں۔