Wednesday , September 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : کلثوم فاطمہ بنت احمد حسین صدیقی ( مرحوم ) کا پیر 11 جولائی کی شب مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جولائی بعد عصر مسجد روضتہ الحدیث میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 9849417041 ۔ 7093926290 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب میر فراست علی باقری ایڈیٹر دی یام ٹائمس کے حقیقی بہنوئی جناب سید نادر رضا خاں ابن سید حسن علی خاں مرحوم ساکن مگر کی باولی منڈی میر عالم کا 12 جولائی کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ میت انہیں کے مکان بیت حسن مگر کی باولی منڈی میر عالم سے 12 بجے دن اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین مرحوم کے آبائی قبرستان حسینیہ مشیر جنگ دامن کوہ مولا علی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کی مجلس زیارت 14 جولائی 5 بجے شام حسینیہ نواب عنایت جنگ منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مولانا مہدی ہادی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9291609988 ۔ 9985545053 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

 

٭٭    81 سالہ بزرگ جناب محمد عبدالحکیم ولد جناب محمد عبدالغفور ساکن امیر پیٹ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد قبور پنجہ گٹہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9848415229 ۔ 23735711 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT