Thursday , August 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل ولد جناب محمد بندے علی موظف سپروائزر نارائن گوڑہ ڈسٹیلیری ساکن خورشید جاہی زمستان پور کا 12 جولائی بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین رسالہ خورشید جاہی زمستان پور قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 14 جولائی کو مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9848875200 ۔ 9849572664 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب ایم ڈی قطب الدین ولد جناب ایم ڈی محی الدین مرحوم کا 13 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی جب کہ تدفین عیدی بازار حافظ استاد کی تعلیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 15 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد موتی بیگم صاحبہ گھانسی بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9948693007 ۔ 8125192666 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد یوسف الدین ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم ساکن بابا نگر کا 12 جولائی منگل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نعیم بابا نگر میں اسی دن بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان میر کا دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 14 جولائی کو مسجد نعیم بابا نگر یوسفین کالونی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949705868 ۔ 9010446968 پر ربط کریں ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT