Wednesday , October 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : صدر انجمن پروانہ شبیر جناب سید علمدار حسین رضوی کی حقیقی پھوپی محترمہ رقیہ بیگم اہلیہ مولوی اسد اللہ خاں کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین 3 ستمبر کو دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ممتاز این آر آئی جناب نجم الحسن کی خوشدامن تھیں ۔ مجلس زیارت 5 ستمبر بروز ہفتہ عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا کرار حسین مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات 9392287048 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) جناب سید شاہ اکبر حسینی موظف ڈرافٹسمین آندھراپردیش الکٹرسٹی بورڈ ساکن اکبر باغ حیدرآباد ولد سید شاہ مظفر حسینی صاحب مرحوم خطیب عیدگاہ بیدر کا بعمر 75 سال آج شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 5 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت اجالے شاہ صاحب موقوعہ سعیدآباد میں عمل میں آئے گی ۔ نماز ظہر مسجد امیر فاطمہ ملک پیٹ میں تین بجے ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ دو فرزندان ، ڈاکٹر سید شاہ وصی اللہ حسینی و سید شاہ مظہر حسینی اور چار دختران شامل ہیں ۔مزید معلومات کیلئے 09989712066/ 08686781861 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ سراج فاطمہ ( ملیکہ بیگم ) زوجہ محمد نظام الدین خان مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 5 ستمبر کو بعد نماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت یوسفین میں عمل میں آئے گی ۔ محترمہ وسیم خان مالک آداب ہوٹل مرحوم کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9701228828 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT