Friday , October 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/16جولائی، ( راست ) محکمہ ٹرانسکو کے پنجہ گٹہ لائن مین جناب سید مہدی حسین رضوی ابن سید محمد حسین رضوی ساکن یاقوت پورہ کا 16جولائی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 17جولائی بروز اتوار4 بجے شام عاشور خانہ عون و محمد یاقوت پورہ دروازہ میں مقرر ہے۔ مولانا سید علی نقی نجفی بیان کریں گے۔ پسماندگان میں 3فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 9849224510 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید فرید الدین عرف مرشد ولد جناب نور الدین ساکن انجن باؤلی فلک نما کا بعمر 74 سال 15جولائی بروزجمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ مغل فقیر انجن باؤلی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم و ختم قرآن بروز اتوار 17جولائی بعد نماز عصر مسجد مصطفے جنگم میٹ انجن باؤلی میں مقرر ہے۔ پسماندگا ن میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908723564 ، 9100654636 پر ربط کریں۔
٭الحاج صاحبزادہ نواب میر سکندر علی خان ولد صاحبزادہ نواب میر معین الدین علی خان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صالح نومان میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18جولائی بعد نماز عصر درگاہ حضرت برہان شاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے  فون نمبرات 8096283398  یا 9985000338 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT