انتقال

   

حیدرآباد : جناب الحاج محمد مجاہد علی فتحان ولد جناب محمد مقصود علی فتحان مرحوم (نجیب الیکٹریکل ورکس، چادر گھاٹ) کا پیر کی رات خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الٰہی ، چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان محمد مجیب علی فتحان، محمد نجیب علی فتحان حال مقیم ریاض شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 2جولائی مسجد الٰہی، چادر گھاٹ میں مقرر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440966643، 00966532883688 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد اعظم تاجر پارچہ احمدی سوٹس اینڈ سارئز ، ایشن بوٹک جلو خانہ لاڈ بازار کا بروز منگل 9 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد یحییٰ پاشاہ ، مصری گنج میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 7 لڑکے ، 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395580233 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فاروق عرف پٹرول فاروق ولد محمد غوث بڑکا جھاڑ شاہ علی بنڈہ متصل اسریٰ ہاسپٹل کا بروز پیر 29 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ و مسجد عبداللہ شاہ ولیؒ حق چمن شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 دختران 4 فرزندان ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966882101 ۔ 9391144777 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عثمان شریف ولد میراں شریف مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر آف پولیس کرائم برانچ حیدرآباد کا 26 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مخدومیہ سرور نگر میں بعد جمعہ ادا کی گئی تدفین اولڈ سبزی منڈی مستعد پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 5 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8688272872 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر اقبال علی خاں ساکن الحسنات کالونی ، ٹولی چوکی ولد جناب صاحبزادہ میر حشمت علی خاں کا منگل 30 جون کو بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد ابوبکر صدیق ؓ، الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ، ریاست نگر، عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ مرحوم، مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کے ہم زلف تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے جناب محمد امتیاز کے فون 8247660628 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب سید امجد حسین ولد سید یوسف حسین مرحوم کا 28 جون کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 29 جون لنگر حوض درگاہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9866659995 پر ربط کریں۔
٭٭ عبدالقدیر خاں (قدیر بھائی) ولد عبدالقدوس خاں مرحوم کا بروز پیر 22 جون رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد فجر مسجد حضرت سید حلیم اللہ شاہ ؒ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان جہاں نما لانسر روشن جھرہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان عبدالرشید خاں، عبدالحمید خاں، عبدالملک خاں اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد ظہر مسجد حضرت سید حلیم اللہ شانؒ جہاں نما لانسر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801935826 یا 9700963837 پر ربط کریں۔
٭ ٭ جناب محمد نعیم اللہ قریشی ولد جناب محمد عبدالشکور قریشی مرحوم کا بعمر 52 سال 29 جون بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد پلٹن دوم بازار گارڈ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ محمد نعیم اللہ قریشی مرحوم محمد نصراللہ قریشی سابق کارپوریٹر ریڈ ہلز کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8885867737 یا 9391024862 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج سید اسد ولد جناب سید عبدالرحمن مرحوم ساکن مشیر آباد کا بعمر 76 سال 30 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا الحاج سید مسعود حسین مجتہدی نے پڑھائی ۔ تدفین حظیرہ شاہ قاسم مجتہد گروہ مہدویہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت 2 جولائی بروز جمعرات 7-30 بجے صبح حظیرہ شاہ قاسم مجتہد گروہ مہدویہ مشیر آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866798634 ۔ 8801567548 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ولی اللہ خاں صوفی ساکن بنجارہ ہلز روڈ نمبر 13 کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نمرہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیرمین تھے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور 5 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔۔
٭٭ الحاج میر اعظم علی حسینی (اعظم بھائی) ولد قاری میر ہاشم علی حسینی موظف جے این ٹی یو و صدر مسجد سردار یار جنگ ایرانی گلی کا بعمر 71 سال 30 جون کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سردار یار جنگ ایرانی گلی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ، میر کا دائرہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 2 جولائی بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد سردار یار جنگ ایرانی گلی مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان میر معظم علی حسینی میر مکرم علی حسینی، میر عظمت علی حسینی، میر مصطفی علی حسینی اور ایک صاحبزادی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9390134737 اور 9396996990 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭٭ الحاج محمد امجد حسین ولد جناب محمد کاظم حسین مرحوم کا بعمر 60 سال30 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جہاں آراء، ہمایوں نگر میں بعد عشاء ادا کی گئی۔ تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8639528569 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد جہاں آراء، ہمایوں نگر مقرر ہے۔
٭٭ محترمہ فاطمہ النساء بیگم ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوہیر زوجہ جناب محمد رحیم الدین مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد ساکن ویراٹ نگر کالونی ( عقب اویسی ہاسپٹل ) کا منگل 30 جون کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد آسمان جاہی المعروف موتی مسجد چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد عباد اللہ شاہ صاحبؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9704085131 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالقدیر ولد جناب عبدالمجید مرحوم کا بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ایکمینار مسجد نامپلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 2 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد احمد بادپاؒ میں مقرر ہے۔ مرحوم ، نیو شو ورلڈ عابڈس کے پارٹنر اور لی شو ورلڈ کاچی گوڑہ کے مالک تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9290111430 یا 9849023303 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
شمس آباد : جناب شیخ عبدالرحمن بن عبداللہ باوزیر ولد شیخ عبداللہ بن احمد باوزیر مرحوم70 سال ساکن انصاری روڈ صالحین کالونی حیدرآباد کا بروز منگل 30 جون کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صالحین ، صالحین کالونی میں پڑھائی گئی اور تدفین فتح دروازہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780140986 ۔ 9052775540 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام احمد حسین خسرو پاشاہ پروپرائٹر ڈائمنڈ پینٹس اینڈ جنرل سپلائرس، سدی عنبر بازار کی اہلیہ محترمہ بلقیس بیگم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز ظہر درگاہ حضرت جمیل شاہ داتا ؒ قبرستان ضیاء گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کے چار فرزندان اور ایک بیٹی ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9686403030 یا 9885150332 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔