Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام /  انتقال

 انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاج سید نجیب الدین ولد جناب سید سعید الدین کا بعمر 34 سال 20 جولائی کو ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959741569 ۔ 9291414720 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭ جناب سید سردار علی خاں ولد جناب سید علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 جولائی کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد فلک نما میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین فلک نما قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت 23 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9948521645 ۔ 9347590257 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ عائشہ منور عرف ناظمہ زوجہ جناب سید منور علی ولد جناب سید یعقوب علی مرحوم کا آج بعد عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد غوثیہ ، فرحت نگر میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین ضلع محبوب نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391006438 ۔ 9848879913 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم اے ماجد خان المعروف فضل بھائی پارٹنر احدیہ دودھ گھر اعظم پورہ بانی الاحدیہ حج عمرہ گروپ کا 21 جولائی کی سہ پہر قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا ۔ وہ 60 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد قادریہ چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9032069693 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT